ہیانگ سٹی، ساؤتھ کوریا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام تقسیم اسناد کی تقریب
منہاج القرآن انٹرنیشنل(ہیانگ سٹی) ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 20 جنوری 2013ء کومنہاج القرآن ساؤتھ کوریا کے رفقاء کے درمیان شاندار کارکردگی پر تقسیم اسناد کی تقریب منعقد ہوئی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پا ک سے ہوا، صلاح الدین، حافظ عابد، اشفاق قادری اور دیگر نعت خوانوں نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔پروگرام میں محمد جمیل قادری نے کارکنان منہاج القرآن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے کہ اس نے ہمیں منہاج القرآن جیسا عظیم پلیٹ فارم او ر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صورت میں عظیم لیڈر عطا کیا اور آج وقت ہے کہ ہم اس عظیم مصطفوی قافلے کے ہم سفر بن کر اپنی عاقبت کو سنوارنے کے لئے اس کے دست وبازو بنیں۔ انہوں نے مشن کے لئے گرانقدر خدمات پیش کرنے والے رفقاء کو اسناد حسن کارکردگی پیش کیں۔
تقریب کے اختتام پر اجتماعی طور پر تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر سرور کائنات محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام پیش کیا۔اجتماعی دعا کے بعد جملہ شرکاء کی خدمت میں لنگر پیش کیا گیا۔
رپورٹ: محمد فاروق
تبصرہ