آنسن سٹی، ساؤتھ کوریا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محفل میلاد
منہاج القرآن انٹرنیشنل(آنسن سٹی) ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 13 جنوری 2013ء کو عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھر پور شرکت کی۔
محفل میلاد کاآغاز قرآن پاک کی آیات بینات سے ہوا۔ اس کے بعد نعت خوانوں نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے جن میں خضر نوشاہی، راجہ نوید اور اشفاق قادری نے خصوصی کلام پیش کئے۔ منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے میلاد مصطفی پر خوشی کیوں منائیں کے عنوان سے قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل گفتگو کی۔
محفل کے اختتام پر اجتماعی طور پر تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر سرور کائنات محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام پیش کیا۔اجتماعی دعا کے بعد جملہ شرکاء کی خدمت میں لنگر پیش کیا گیا۔
رپورٹ: محمد فاروق
تبصرہ