جہلم : یوتھ لیگ کے زیراہتمام میلاد النبی (ص)

مورخہ: 02 مارچ 2013ء

02 مارچ 2013ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل و ضلع جہلم کے زیراہتمام ڈھوک منور جہلم میں عظیم الشان 10 ویں سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں اہل علاقہ اور گردونواح سے مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمان گرامی حافظ حسن محی الدین (جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ تحصیل جہلم) تھے ۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کی سعادت قاری عتیق الرحمٰن نے حاصل کی، جس کے بعد حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ضلع جہلم کے مشہور نعت خواں حضرات قدیر بٹ، قاری نعمان انور قادری نے ہدیہ نعت پیش کیے، خصوصی خطاب علامہ حماد مصطفٰی نے کیا، جبکہ نقابت کے فرائض محمد سعید قادری نے انجام دیئے۔

محفل پاک میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مایہ ناز اردو ترجمہ عرفان القرآن اور المنہاج السوی بذریعہ قرعہ اندازی دئیے گئے۔ محفل کے اختتام پر علامہ حماد مصطفٰی نے خصوصی دعا کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top