مظفرآباد : منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد کا منہاج اسلامک سنٹر گوجرہ کا دورہ

مورخہ: 03 مارچ 2013ء

مظفرآباد میں منہاج اسلامک سنٹر پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ایک جائزہ وفد ڈائریکٹر آغوش سید افتخار بخاری کی قیادت میں مظفرآباد تشریف لایا اور منہاج اسلامک سنٹر گوجرہ میں جاری تعمیراتی کام کی رفتار کا مشاہدہ کیا۔ وفد میں راجہ محمد جمیل ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز، سید امجد حسین شاہ، محمد افضال غوث اور میاں افتخار بھی شامل تھے۔ وفد کے ہمراہ پراجیکٹ انچارج طاہر بھٹی، پراجیکٹ کمیٹی کے چیئرمین سردار تبارک علی اور تحریک منہاج القرآن مظفرآباد کے ناظم فیصل جمیل کاشمیری بھی موجود تھے۔

پراجیکٹ کے حوالے سے کوآرڈینٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن علامہ محمد پرویز قریشی نے وفد کو کام کی پراگریس اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ منہاج اسلامک سنٹر گوجرہ میں جدید سہولیات اور عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق سکول کے علاوہ تجوید اور حفظ القرآن کے لیے کلاسز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں منہاج اسلامک سنٹر میں ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ایک ڈسپنسری بھی قائم کی جائے گی جو علاقے میں صحت اور فلاح عامہ کے حوالے سے خدمات انجام دے گی۔

منہاج اسلامک سنٹر رواں سال کے ماہ اپریل میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دے گا۔ یہ سنٹر گوجرہ کے مقام پر 4 کنال اراضی پر مشتمل ہے جو مین شاہراہ پر واقع ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top