پاکپتن: عوامی مارچ ملتان کے سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن کا مشاورتی اجلاس

مورخہ 17 فروری 2013 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کی میٹنگ تحصیل دفتر تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن میں ہوئی جس میں تمام ضلعی عہدیداران بشمول الحاج امیر تحریک ضلع پاکپتن رانا منظور علی اور تمام تحصیلی باڈی نے خصوصی شرکت کی۔

میٹنگ کا باقاعدہ آغاز ٹھیک 12 بجے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازاں عبدالطیف مدنی صاحب کوآرڈنیٹر ساہیوال ڈویژن نے ملتان میں ہونے والے انقلابی مارچ کے لائحہ عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور جلد از جلد زیادہ سے زیادہ کارکنان کو ملتان کے انقلابی مارچ میں شمولیت کیلے تیار رہنے کی ہدایات جاری فرمائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top