گوجر خان : پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کا مشترکہ اجلاس
پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل گوجرخان کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز لندن پلازہ ریلوے روڈ گوجر خان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے راجہ محمد امین نے کیا جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت کی سعادت محمد آزاد بٹ نے حاصل کی۔ تقریب میں نقابت کے فرائض محمد شفیق مصطفوی نے سرانجام دیے۔
اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی مرکزی رہنما ساجدہ صادق، صدر پاکستان عوامی تحریک گوجرخان راجہ طاہر مقصود، صدر تحریک منہاج القرآن گوجر خان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی و دیگر نے خطاب کیا۔ اجلاس میں حلقہ PP-3 تحصیل گوجرخان کی یونین کونسلز کے مرکزی نمائندگان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
ساجدہ صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ 17 مارچ کے جلسہ عام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے میدان عمل میں ہے اور تمام تر تیاریوں میں مصروف ہے۔ راجہ طاہر مقصود اور ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے عظیم مصطفوی انقلاب کے مشن میں آنے والی مشکلات کچھ معنی نہیں رکھتیں۔ 17 مارچ کو لیاقت باغ کو مینار پاکستان بنائیں گے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کارکنوں کی جس طرح تربیت کی ہے اس طرح کوئی نہیں کرسکتا۔ 3 دن تک سخت سردی اور بارش میں دھرنا دے کر عوام پاکستان نے تاریخ رقم کی ہے۔ لیاقت باغ کا جلسہ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں اور قائدین نے جس مشن کا بیڑہ اُٹھایا ہے اسے مکمل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انقلابی جدوجہد کے اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔ کوئی الیکشن، کوئی ادارہ اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلابی پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے۔
اس موقع پر یعقوب انجم نے پوٹھوہاری نظم ’’بصورت ہدیہ تبریک لانگ مارچ‘‘ بھی پیش کی۔ اجلاس میں خصوصی طور پر تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے ناظم محمد ریاست قادری، ناظم مالیات حاجی خالد محمود، ناظم میڈیا عبدالستار نیازی، ناظم دعوت طالب حسین قادری، راجہ محمد امین، پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی قریشی، نائب صدر راجہ وقار احمد، سیکرٹری فنانس شیخ محمد ارشد، سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد اکرام غوری ، ایم ایس ایم گوجرخان کے صدر حافظ غلام مجتبیٰ، جنرل سیکرٹری رخسار احمد مصطفوی، سیکرٹری فنانس رضی واجد، سیکرٹری حلقہ درود محمد عقیل شاہ، منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر شکیلہ وہیم رفیع بٹ، ناظمہ نائلہ واجد، ناظمہ دعوت حنا قیوم مصطفوی سمیت دیگر کارکنان تحریک نے شرکت کی۔
تبصرہ