پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن کمیشن میں انتخابی نشان چاند کے لئے درخواست دے دی

مورخہ: 06 مارچ 2013ء

شفاف اور پرامن انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ سردار منصور احمد خان

پاکستان عوامی تحریک نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے آفس میں انتخابی نشان چاند کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور کی قیادت میں ابرار رضا ایڈووکیٹ اور دیگر عہدیداران نے درخواست جمع کرائی۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے سردار منصور احمد خان نے کہا کہ غیر جانبدار، شفاف اور پرامن انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے اس ادارے کو کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرنا چاہیے، مگر عملی طور پر ہر آنے والا دن الیکشن کمیشن کے حوالے سے قوم میں مایوسی پھیلا رہا ہے جو ملک و قوم کے مستقبل کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top