اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل (بریشیا) اٹلی کے زیر اہتما م غوث الوریٰ کانفرنس

مورخہ: 03 مارچ 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل(بریشیا) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 03 مارچ 2013ء کو بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر غوث الوریٰ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں رفقاء اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی محمد الیاس نے حاصل کی، حذیفہ سلیم،ابوبکر الیاس، اویس بٹ، راجہ اورنگزیب، حاجی محمدیونس بٹ اور حسنین سلیم منچلا نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے اور حضور غوث پاک کی شان میں منقبت پیش کی۔کانفرنس سے منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں قرآن وحدیث کی روشنی میں اللہ کے ولی کا مقام اورحضور غوث پاک کے مناقب بیان کئے اور ان کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے بچوں کی تعلیم وتربیت کے بارے میں والدین کے فرائض پر بھی روشنی ڈالی۔

کانفرنس کے اختتام پر آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں جملہ شرکاء نے اجتماعی طور پر درود وسلام پیش کیا اور دعا کے بعد لنگر غوثیہ سے حاضرین کی تواضع کی گئی۔

رپورٹ: حسنین منچلا

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top