اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس

مورخہ: 03 مارچ 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 03 مارچ 2013ء بروز اتوار منہاج القرآن اسلامک سنٹر کارپی اٹلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ساؤتھ اٹلی کی مرکزی تنظیم کے علاوہ دیگر صوبائی تنظیمات آریزو،بلزانو، کارپی، مچراتا، چینتو کے صدور وناظمین کے علاوہ دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس کی ابتداء مچراتاسے آئے قاری نثار احمد نے قرآن حکیم کی تلاوت سے کی۔آریزو سے آئے ارشد قادری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ اجلاس کی صدارت اقبال وڑائچ ( صدرMQI ساؤتھ اٹلی) نے کی اور نقابت کے فرائض ظہیر انجم( جنرل سیکرٹری ) نے ادا کئے۔ اجلاس میں کام کو بہتر بنانے کے لئے تمام شرکاء سے رائے لی۔

اجلاس میں 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان جلسہ اور 14 جنوری 2013ء کو اسلام آباد لانگ مارچ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عظیم کاوشوں اور بے خوب وخطر قیادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان تمام مواقع پر ساؤتھ اٹلی کی تمام تنظیمات کے بھر پور تعاون اور شرکت پر مبارکباد پیش کی گئی اور شکریہ ادا کیا۔ اختتام پر علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے خصوصی دعا کرائی اور شرکاء کی خدمت میں عشائیہ دیا گیا۔

رپورٹ: محمد عمران

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top