سانحہ بادامی باغ لاہور، انٹرفیتھ ریلیشنز اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد کا جوزف کالونی کا وزٹ اور واقعہ کی مذمت

مورخہ: 10 مارچ 2013ء

منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ سہیل احمد رضا کی قیادت میں جوزف کالونی کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود مسیحی قائدین بشپ اکرم گل، پرویز سرویا، جے سالک سے ملاقات کی اور اس افسوس ناک اور شرمناک واقعہ کی شدید مذمت کی، انہوں نے جلی ہوئی بستی کے گھروں کا دورہ بھی کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر انٹرفیتھ سہیل احمد رضا نے کہا کہ مسیحی برادری کی قیام پاکستان میں نمایاں کردار رہا جو کہ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام لوگوں تک پہنچایا۔

اس موقع پر انہوں نے بشپ سبطین شاہ بشپ آف لاہور، اکرم مسیح گل وفاقی وزیر اقلیتی اور قومی ہم آہنگی، پاسٹر شاہد معراج سے خصوصی ملاقات بھی کی اور اس المناک واقعہ پر اظہار مذمت بھی کیا۔

اس موقع پر متاثرین کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top