راولپنڈی: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ریاست بچاؤ یوتھ موٹر سائیکل ریلی

مورخہ: 16 مارچ 2013ء

راولپنڈی: تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام ریاست بچاؤ یوتھ موٹر سائیکل ریلی منعقد ہوئی جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے جلوس کی قیادت کی۔ انہوں نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوام کو آئینی اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے شعور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و جمہوریت اور قانون صرف نعروں میں نظر آتے ہیں عملی طور پر حقائق بہت تلخ ہیں۔ ملک میں آمری جمہوریت کے خاتمے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد نتیجہ خیز ہو گی۔ عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی ایجنڈے کے ساتھ ملتے جا رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب عوام اور انکے حقوق کے درمیان فاصلہ ختم ہو گا۔

ریلی میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے شرکاء نے بھرپور حصہ لیا اس ریلی میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ نوجوان موٹر سائیکلوں پر پاکستان اور پاکستان عوامی تحریک کے جھنڈے اور بینر اٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی کا اختتام پر پاکستان کے استحکام اور حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top