آج ملک بھر سے لاکھوں افراد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب سننے لیاقت باغ راولپنڈی پہنچیں گے

مورخہ: 17 مارچ 2013ء

لیاقت باغ راولپنڈی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطاب کو سننے کیلئے عوام کی بے تابی کا یہ عالم ہے کہ لوگ ہفتہ کی رات سے ہی لیاقت باغ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ آج ملک بھر سے لاکھوں افراد لیاقت باغ پہنچیں گے اور پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع میں شرکت کر یں گے۔ لاکھوں سبز ہلالی پرچم لیاقت باغ میں لہرائیں گے۔

ڈاکٹر طاہر القادری آج ملکی مسائل کا عملی حل دیں گے۔ ان کی تقریر میں پاکستان کے اداروں اور عوام کیلئے کیا پیغام ہو گا اس حوالے سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام پاکستان بہت بے تاب ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری موجودہ کرپٹ اور فرسودہ نظام انتخاب کے سخت خلاف ہیں اور اسے ملک و قوم کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہیں۔ وہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں تا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی داغ بیل ڈالی جا سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top