تقریب تقسیم اسنا دفن خطابت کورس منعقدہ 20 تا 24 مارچ 2013

مورخہ: 24 مارچ 2013ء

الحمد للہ نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام منہاج ٹریننگ اکیڈمی رفقاء و وابستگان اور افراد معاشرہ کی ہمہ جہت تربیت کے لیے متعدد پروگرام کامیابی سے منعقد کر رہی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی 5 روزہ (20 تا 24 مارچ 2013) ہونے والا فنِ خطابت کورس بھی ہے۔ اس کورس کے مقاصد میں "فن نقابت و خطابت کے بنیادی لوازمات، مختلف تقاریر کی عملی مشق کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن، حفظ حدیث، فن نعت، محافل ذکر Conduct کرنے کی مشق اور اخلاقی و روحانی" improvement" بھی شامل تھیں۔

ان مقاصد کے بہترین حصول کیلئے 5 روز تمام شرکاء کورس کو غیر معمولی محنت اور عملی مشق سے گزاراگیا جس کا بخوبی اندازہ اختتامیہ تقریب میں شرکاء کی امتحان میں کامیابی اور Well Presentation سے لگایا جاسکتا ہے۔

 

اس کورس میں کل 21 شرکاء شریک ہوئے جنہوں نے نہایت محنت اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 5 دنوں میں گفتگو کے فن میں مہارت حاصل کی۔ کامیاب شرکاء کیلئے نظامت تربیت TMQ  کی طرف سے باوقا ر تقریب تقسیم اسناد کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب بتاریخ 24-03-13 بروز اتوار 2:00pm منہاج ٹریننگ اکیڈمی نظامت تربیت کے لیکچرہال میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی محترم صفدر عباس تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا جسکی سعادت محترم حافظ محمد احسن رضا نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد نعتِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محترم قاری محمد حسنین فرید نے حاصل کی۔ حمد ونعت کے بعد شرکاء کورس نے اپنے احساسات اور جذبات کا اظہارکیا۔ انہوں نے نظامت تربیت کے جملہ سٹاف کیلئے غیر معمولی محنت اور بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

شرکاء کے اظہارِ خیال کے بعد انچارج فن خطابت کورس محمد طیب قادری نے کامیاب شرکاء کورس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس کورس کو اپنے لیے محض ابتد اء تصور کریں اور زندگی کے کسی بھی موڑ پر گفتگو کا موقعہ میسر آئے تو بہتریں گفتگو کریں۔

انہوں نے محنت اور لگن پر تمام شرکاء کی تعریف کی اور مہمانانِ گرامی قدرکا شکریہ ادا کیا۔ محمد طیب کے بعد مہمان خصوصی محترم صفدر عباس نے گفتگو فرمائی۔ انہوں نے شرکاء کو انکی کامیابی پر مبارک باد دی اور شرکاء کوتحریک منہاج القرآن کی عظیم دعوتی و تبلیغی جدوجہد میں بھرپور حصہ لینے کی دعوت دی۔ کورس میں شرکاء کو فن نقابت کی ٹریننگ محترم عدنان وحید قاسمی نے دی۔ اس کے محترم صفدر عباس، پروفیسرمحمد اشرف قادری اورمحترم عدنان وحید قاسمی نے کامیاب شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر ایڈمن MTA پروفیسرمحمد اشرف قادری نےکورس کے شرکاء، حضور شیخ الاسلام، ملکی سلامتی اور امت ِمسلمہ کی کامیابی و کامرانی کیلئے رقت آمیز دعافرمائی۔کورس کے اختتام پر شرکاء نے قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاو الدین قادری کے دربار اقدس کی بیسمنٹ میں حاضری کا شرف میسر آیا۔

رپورٹ محمد وسیم جٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top