راولپنڈی حلقہ پی پی 11 میں بڑے ہورڈنگ بورڈز الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں: غلام علی خان

مورخہ: 29 مارچ 2013ء

راولپنڈی حلقہ پی پی 11میں بڑے ہورڈنگ بورڈز الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے کرمتعلقہ امیدواروں کو نااہل قراردے: غلام علی خان

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے حلقہ پی پی 11 اور دیگر حلقوں میں بڑے ہورڈنگ بورڈز اور بے تحاشا تشہیری مہم کے ذریعے الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے کرقانون سے تجاوزکرنے والے امیدواروں کو نا اہل قرار دے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے لئے 10لاکھ اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کے لئے 15 لاکھ کے اخراجات کی حد بندی کے باوجود الیکشن کمپین شروع ہونے سے پہلے ہی امیدواروں نے مہنگی ترین الیکشن کمپین کا آغازکردیا ہے جو انتخابی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ الیکشن کمیشن اگر با اختیار ہے اور اپنے قوانین پر عمل درآمد کروا سکتا ہے تو راولپنڈی میں انتخابی قوانین سے تجاوز کرنے والے امیدواروں کونااہل قراردے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top