11 مئی کو ہر شہر میں دھرنے ہوں گے: عمر ریاض عباسی

مورخہ: 29 مارچ 2013ء

پاکستان عوامی تحریک نہ توعام انتخابات کاحصہ بنے گی اور نہ ہی کسی جماعت یا امیدوار کوسپورٹ کرے گی۔
11مئی کو ہر شہرمیں دھرنے ہوں گے: عمر ریاض عباسی

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی نے بعض اخباروں میں چھپنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک نہ تو عام انتخابات کاحصہ بنے گی اور نہ ہی کسی جماعت یا امیدوار کی سپورٹ کرے گی۔ان خیالات کا اظہار عمر ریاض عباسی نے گزشتہ روز میڈیا سیل اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس فرسودہ، گلے سڑے اور عوام دشمن نظام انتخاب میں حصہ لے کر کرپشن، دھن، دھونس، دھاندلی کے فروغ میں حصہ دار نہیں بنیں گے، جعلی ڈگری ہولڈرز بنک ڈیفالٹرز، کرپٹ عناصردندناتے پھر رہے ہیں جبکہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، بجلی کے نادہندہ ارکان پر شور وشرابہ مچایاگیا اور اربوں کی کرپشن پر خاموشی باعث حیرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 11مئی کو ہر شہرمیں دھرنے ہوں گے اور عوام ظالمانہ نظام کے خلاف پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top