منہاج ایشیئن کونسل کے زیر اہتمام ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ ہانگ کانگ

مورخہ: 29 مارچ 2013ء

منہاج ایشئین کونسل کے زیر اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ ہانگ کانگ و جاپان شروع ہوگیا۔ صدر سپریم کونسل مورخہ 29 مارچ 2013ء بروز جمعہ کو ہانگ کانگ پہنچے گئے۔

انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہانگ کانگ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے صدر ایم ایس باچہ، منہاج ایشیئن کونسل کے جنرل سیکرٹری امجد نیاز، محمد نجیب، حافظ محمد نسیم نقشبندی( ڈائریکٹراسلامک سنٹر)، سید تنویر حسین شاہ، قادری صابر حسین صابری، قاری قدرت اللہ سلطانی، احمد جمال ناصر، محمد سلیمان، غلام مصطفی اور دیگررفقاء نے صدر سپریم کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شاندار استقبال کیا۔ صدر سپریم کونسل اپنے دورہ ہانگ کانگ کے دوران عظیم الشان سیر ت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے۔

رپورٹ: حافظ محمد نسیم نقشبندی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top