11 مئی کا الیکشن مختلف سیاسی جماعتوں کے گھوڑوں کے مابین ہوگا: راجہ طاہر مقصود، عبدالستار نیازی
موجودہ نظام انتخاب کو تبدیل کر دیاجائے تو عوام کی محرومی اور
اضطرابی کیفیت ختم ہوسکتی ہے۔
عدل و انصاف ہر ایک کیلئے یکساں ہو تو بہت سی بیماریوں سے قوم کی جان چھوٹ سکتی ہے:
راجہ طاہر مقصود
موجودہ نظام انتخاب کو تبدیل کر دیاجائے تو عوام کی محرومی اور اضطرابی کیفیت ختم ہوسکتی ہے۔ عدل و انصاف ہر ایک کیلئے یکساں ہو تو بہت سی بیماریوں سے قوم کی جان چھوٹ سکتی ہے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے صدر راجہ طاہرمقصود اور میڈیا ایڈوائز عبدالستار نیازی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ طبقاتی تعلیم ، طبقاتی نظام عدل اور جاگیرداری نظام معیشت نے قوم کو انتشار خیال ، کرپشن اور محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا، 11 مئی کا الیکشن مختلف سیاسی جماعتوں کے گھوڑوں کے مابین ہوگا، عوام کاکردار تماشائیوں سے زیادہ نہیں ہوگا، انتخابات کی رسم کی ادائیگی کے بعد عوام کے حقوق سے کھیلنے کا عمل پھر سے شروع ہوجائیگا۔ پاکستان عوامی تحریک کے اعلامیے کے عین مطابق پورے ملک کی طرح پاکستان عوامی تحریک 11مئی کو گوجرخان چوک میں دھرنا دے گی۔
تبصرہ