جہلم، تربیتی کیمپ و تقسیمِ اسناد و انعامات حسن کارکردگی

مورخہ: 31 مارچ 2013ء

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام مورخہ 31 مارچ 2013ء کو صبح 10:00 بجے تحصیلی سیکرٹریٹ جادہ میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز طیبہ طاہر نے تلاوت کلام پاک سے کیا، جبکہ سمیعہ ظفر اور مریم نعیم نے نعتوں کے نذرانے پیش کئے۔

07 اپریل 2013ء کو کرپٹ نظام انتخابات کے خلاف جہلم میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی اور 11 مئی کو الیکشن ڈے پر کرپٹ نظام کے خلاف دئیے جانے والے دھرنے سے متعلق مرکزی نگران نظامتِ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمدچوہدری، سابقہ نائب ناظمہ تربیت محترمہ شازیہ شاہین اور ناظمہ ویمن لیگ جہلم صفیہ رفعت نے بریفینگ دی۔

بعدازاں 23 دسمبر 2012ء استقبال قائد مہم، 14 جنوری 2013ء لانگ مارچ اسلام آباد، سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 2013ء اور 17 مارچ لیاقت باغ راولپنڈی کے جلسہ عام کے بہترین کام کرنے والی یونین کونسلز کو شیلڈز اور بہترین کام کرنے والی خواتین کو اسناد دی گئیں۔

تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top