11 مئی کو الیکشن کے نام پر قوم کے ساتھ فراڈ ہونے والا ہے۔: غضنفر کھوکھر

11 مئی کو الیکشن کے نام پر قوم کے ساتھ فراڈ ہونے والا ہے۔
آج اگر آئین کی شقوں62,63 پر عمل درآمد کی آواز اٹھ رہی ہے تو یہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد کا نتیجہ ہے:ٖ غضنفر کھوکھر

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری غضنفرکھوکھر نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62,63 کی چھاننی میں چھننے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن اس کام میں مخلص نظر آرہا ہے، صرف اخباری بیانات سے سکروٹنی نہیں ہوگی بلکہ اس پر عملی طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے7دن کا وقت بہت کم ہے7دن میں سکروٹنی نہیں بلکہ ڈرامہ ہوگا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز الیکشن ڈے کے دھرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں عوام رابطہ مہم کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج آئین کی شقوں پر جو شعور قوم کو ملا ہے وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کارنامہ ہے، آج امیدوار62,63 کی چھاننی سے گزرنے سے خوف زدہ ہیں اگر 62,63 پر صحیح معنوں میں عمل کیاجائے تو سابقہ پارلیمنٹیرین کی بڑی تعداد نااہل ہوکر گھربیٹھنے پر مجبورہوجائے گی، اس کاسہرا ڈاکٹر طاہرالقادری کوجاتاہے جنہوں نے قوم کو آئین کا شعور دیا، انہوں نے کہا کہ آئین کی شقیں پہلے بھی موجود تھیں لیکن کسی نے ان پر عمل درآمدکے لیئے آواز نہیں اٹھائی، آج اگرآئین کی شقوں پر عمل کی آواز اٹھ رہی ہے تو یہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک نہ تو عام انتخابات کاحصہ بنے گی اور نہ ہی کسی جماعت یا امیدوار کی سپورٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس فرسودہ اور عوام دشمن نظام انتخاب میں حصہ لے کر کرپشن، دھاندلی اور عوام کودھوکہ دینے میں حصہ دار نہیں بنیں گے، جعلی ڈگری ہولڈرز، بنک ڈیفالٹرز، کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ پارلیمنٹ میں ان کاراستہ روکاجاسکے جبکہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن خاموش تماشائی کاکرداراداکررہے ہیں، بجلی کے نادہندہ ارکان پر شور وشرابہ مچایاگیا اور اربوں کی کرپشن پر خاموشی باعث حیرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11مئی کو ہر شہرمیں دھرنے ہوں گے اور عوام ظالمانہ نظام کے خلاف پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top