دنیا نیوز: الیکشن اور کرپشن جڑواں بھائی ہیں: طاہر القادری

عوام ظلم سے رہائی چاہتے ہیں تو اس سارے خاندان کو اٹھا کر باہر پھینکنا ہو گا
نظام انتخاب کیخلاف عوام ہمارے دھرنوں میں شرکت کریں، لندن سے ٹیلی فونک گفتگو

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن اور کرپشن جڑواں بھائی ہیں، ان کے ذریعے حقیقی جمہوریت ملک میں کبھی نہیں آئے گی، عوام ظلم سے رہائی چاہتے ہیں تو اس سارے خاندان کو اٹھاکر باہر پھینکنا ہو گا، عوام پولنگ ڈے کو نظام انتخاب کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں شرکت کریں، مو جودہ نظام انتخاب قوم کو بغاوت اور انقلاب کی طرف دھکیل رہا ہے، لون ڈیفالٹرز، ٹیکس چور اور جعلی ڈگری ہولڈرز پھر منتخب ہوگئے تو ذمہ دار الیکشن کمیشن ہو گا، تبدیلی کا خواب دیکھنے والے نہ ادھر کے رہیں گے نہ ادھر کے اور 11 مئی کے بعد سر پیٹیں گے۔ گزشتہ روز لندن سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور سے ٹیلی فونک گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر اور لانگ مارچ کے بعد کرپٹ طبقے کا مک مکا سامنے آگیا اور بہت کچھ جلد سامنے آ جائے گا۔ اٹھارویں، انیسویں اور بیسویں ترامیم کرنے والی پارلیمنٹ میں جعلی ڈگری اور دوہری شہریت رکھنے والے سینکڑوں اراکین موجودہ تھے، قوم آئینی اور قانونی اداروں سے سوال کرتی ہے کہ کیا ان ترامیم کا وجود آئینی اورقانونی ہے؟ قوم کو عدل اور انصاف مہیا کرنے والوں کے ہونٹ کیوں سل گئے ہیں؟۔ طاہر القادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top