تحریک منہاج القرآن فیصل آباد حلقہ 65 رحمت ٹائون دفتر کی افتتاحی تقریب

فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر ہونے والے الیکشن قوم و ملک اور حقیقی جمہوریت کے خلاف گہری سازش ہونگے۔ ایسے غیر آئینی الیکشن کے نتیجے میں کوئی مستحکم حکومت نہ بن سکے گی بلکہ Hung پارلیمنٹ وجود میں آئے گی۔ جس کے نتیجے میں قوم کو پھر اتنا بڑا تماشا دیکھنا پڑے گا۔ قوم پچھلی حکومت کے پانچ سال بھول جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی حلقہ 65 رحمت ٹائون میں دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی محمد بوٹا گجر، لیاقت علی گجر، ملک سرفراز قادری، میاں ذوالفقار علی، غلام محمد قادری، ملک عامر اقبال، محمد سعید، محمد شاہد، ڈاکٹر شبیر، محمد صدیق، عاصم نعیم، محمد عمیر، محمد ادریس بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آبا دمیں 11مئی کو ہزاروں افراد استحصالی نظام انتخاب کے خلاف پر امن دھرنا دیںگے۔ 11مئی سے قبل اس نظام کے خلاف 12صوبائی حلقہ جات میں ورکرکنونشنز منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کسی کو بھی ووٹ ڈالنے کے عمل سے جبراً نہیں روکے گی اورنہ ہی دھرنے کے شرکاء کو ئی غیر قانونی، غیر آئینی طرز عمل اپنائیں گے۔ بلکہ پولنگ اسٹیشنوں سے دور رہ کر امن وامان کو برقرار رکھتے ہوئے پوری قوم کو بتائیں گے کہ اس فرسودہ نظام اور غیر حقیقی جمہوریت سے غریب عوام کو سوائے بھوک، افلاس، بیروزگاری، دہشت گردی، لوڈشیڈنگ اور عدم تحفظ کے سوا کچھ نہیں دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top