ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تاج محمد لنگاہ کی وفات پر اظہار تعزیت

پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان سرائیکی پارٹی کے سربراہ بیر سٹر تاج محمد لنگاہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ لندن سے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ اللہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم ایک منجھے ہوئے محب وطن سیاستدان تھے۔ جمہوریت کیلئے انکی کاوشیں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جائیں گی۔ انہیں حضور کی شفاعت نصیب ہو اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام پائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top