استحصالی انتخابی نظام صوبوں اور مرکز میں5 سال اقتدار کے مزے لوٹنے والی سیاسی جماعتوں کے مفادات کا محافظ ہے: خرم نواز گنڈا پور
11 مئی کو قوم ظالمانہ نظام انتخاب کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان
عوامی تحریک کے پر امن دھرنوں میں شریک ہو: خرم نواز
گنڈا پور
استحصالی انتخابی نظام صوبوں اور مرکز میں 5 سال اقتدار کے مزے لوٹنے والی سیاسی جماعتوں
کے مفادات کا محافظ ہے: خرم نواز گنڈا پور
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ سیاست کو کوئلے کا کاروبار بنانے والے موجودہ کرپٹ انتخابی نظام پر متفق ہیں۔سیاست تو دین کا ایک جزو ہے جس کی روح عوام کی خدمت سے عبارت ہے۔ موجودہ نظام کے تحت چلنے والی نام نہاد جمہوریت میں عوام کو صرف ووٹ دینے کا حق ہے لینے کا نہیں۔ ملک و قوم کی تقدیر پر قابض دو فیصد طبقے کے مفادات ایک ہیں مگر انہوں نے مختلف پارٹیوں کے ماسک چڑھا رکھے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی بیداری شعور مہم ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد ثابت ہو گی۔
11 مئی کو ساری قوم اس فرسودہ اور ظالمانہ نظام انتخاب کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے تحت ہونے والے پر امن دھرنوں میں شریک ہو کر حقیقی تبدیلی کی جدوجہد میں شامل ہو گی۔ وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے لیے آنے والے پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے عہدیداران سے گفتگو کررہے تھے۔ جبکہ اس موقع پر بشارت عزیز جسپال، فیاض وڑائچ اور ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو بھی اس موقع پر موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ استحصالی انتخابی نظام صوبوں اور مرکز میں 5 سال اقتدار کے مزے لوٹنے والی سیاسی جماعتوں کے مفادات کا محافظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرمحمد طاہر القادری نے حقیقی جمہوریت کا اصل دشمن موجودہ انتخابی نظام کو قرار دے کر اصل مرض کی تشخیص کردی ہے۔
قوم 11 مئی کوموجودہ انتخابی نظام کو مسترد کر کے ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد ڈالے۔ انتخابی اصلاحات کے بغیر ملک میں حقیقی جمہوریت لانا نا ممکن ہے۔
خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا ذمہ دار یہ ظالمانہ نظام انتخاب ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کے تسلسل نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے جبکہ ہوشرباء مہنگائی نے ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنی ذمہ داریوں کو پہچاننا ہو گا اور ملک و قوم کو مسائل کی گرداب سے نکالنے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دینا ہو گا جو ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے سنجیدہ، موثر اور حقیقی جدوجہد کر رہی ہے۔
تبصرہ