لودہراں : تحریک منہاج القرآن کا ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں حاضرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ کنونشن میں خصوصی شرکت احمد نواز انجم امیر تحریک پنجاب نے کی۔

اس موقع پر احمد نواز انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں نوجوانوں نے سیاست دانوں کو اپنے کندھوں پر بٹھا کر اقتدار کے ایوانوں میں بھیجا مگر وہاں پہنچ کر انہوں نے نوجوان نسل کی بجائے اپنے مقدر سنوار لیے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی صورت میں اب قوم کو ایک مسیحا مل چکا ہے۔ ایک ایک نوجوان تک پہنچ کر اسے نااہل سیاست دانوں کی غلامی سے نکال کر خود قیادت کے قابل بنا رہے ہیں۔ آج ہر شخص آرٹیکل 62, 63 کی بات کر رہا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے قوم کے ہرفرد کو 62، 63 یاد کروا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لودہراں میں کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف دھرنا 11 مئی کو لودہراں میں ہی ہوگا۔

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے صدر ملک اسلم حماد نے امیر پنجاب کو یقین دلایا کہ لودہراں میں الیکشن ڈے کو 25000 افراد پر مشتمل دھرنا ہوگا جو اس موجودہ کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف مثبت ثابت ہوگا۔

ورکرز کنونشن میں تحصیل لیول کے تمام فورمز تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تمام کارکنان و وابستگان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اور 11 مئی کے دھرنے کا عزم کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top