آج سب سے بڑا المیہ ہے کہ پاکستان قوم کو تلاش کر رہا ہے: عبدالستار نیازی

پاکستانی قوم اپنے مفادات کیلئے من پسند لوگوں کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاتی رہی ہے۔
موجودہ انتخابی نظام کے ہوتے ہوئے درست قیادت کاانتخاب نہیں ہوسکتا: عبدالستار نیازی

پاکستانی قوم اپنے مفادات کیلئے من پسند لوگوں کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاتی رہی ہے۔موجودہ انتخابی نظام کے ہوتے ہوئے درست قیادت کاانتخاب نہیں ہوسکتا: عبدالستار نیازیآمدہ الیکشن سے ملک میں تباہی، دہشت گردی اور غنڈہ گردی بڑھے گی، غیر آئینی الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن کی توقع ہرگز نہیں کی جاسکتی۔

ان خیالات کااظہار پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے میڈیا ایڈوائزر عبدالستار نیازی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے کیلئے ہر سیاسی پارٹی ریکارڈ دھاندلی کرے گی اور الیکشن کے روز امیدوار اور ان کے حامی ایک دوسرے کے دست وگریباں ہوں گے، آمدہ الیکشن ملک میں تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں.

اس جرم میں شامل ہونے کی بجائے عوام کو شعور و آگہی کی چھتری تلے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں شریک ہو کر پوری دنیا کو جمہوری شعور کا ثبوت دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اشیائے خورد و نوش میں ظالمانہ اضافہ کے تسلسل نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے جبکہ ہوشربا مہنگائی نے ان سے جینے کا حق چھین لیاہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top