پاکستان میں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے پیروکاروں کو انتہائی عزت و احترام دیا جاتا ہے۔ سہیل احمد رضا

سکھوں کے مقدس مقامات، گردواروں کی حفاظت اور تعمیر و ترقی دینا ہمارا قومی و آئینی اور مذہبی فریضہ ہے
سہیل احمد رضا کا بیساکھی میلہ میں آنے والے سکھ یاتریوں کا واہگہ بارڈر ریلوے سٹیشن پر شاندار استقبال

پاکستان میں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے پیروکاروںکو انتہائی عزت و احترام اور محبت دی جاتی ہے۔ سکھ مذہب کے مذہبی تہواروں پر پوری دنیا سے آنے والے سکھ یاتریوں کاگرمجوشی سے استقبال کیا جاتا ہے۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سکھوں کو ہر طرح کی مکمل مذہبی آزادی ہے ْسکھوں کے مقدس مقامات، گردواروں کی حفاظت اور تعمیر و ترقی ہمارا قومی و آئینی اور مذہبی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن نے بیساکھی میلہ میں آنے والے بارہ سو بھارتی سکھوں کو واہگہ بارڈر ریلوے سٹیشن پر خوش آمدید کہتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے قائم مقام چیئر مین اور دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری بین الاقوامی سطح پر قیام امن و محبت اور تمام مذاہب کے مابین رواداری اور برداشت کے کلچرکو فروغ دے رہے ہیں۔ اس لئے ساری دنیا انہیں امن کے سفیر کے طور پر جانتی ہے۔ ہم شیخ الاسلام کی قیادت میں وطن عزیز کی تمام مذہبی اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور مذہبی آزادی کیلئے مصروف عمل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top