شکر گڑھ : پاکستان عوامی تحریک کا ورکرز کنونشن

پاکستان عوامی تحریک شکر گڑھ کے زیراہتمام 9 اپریل بروز اتوار 11 مئی 2013ء کو دھرنے کے سلسلے میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور شیخ حسن ظہور نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے گلدستے پیش کیے۔

 کنونشن میں لاہور مرکز سے جناب بشیر خان لودھی نائب امیر تحریک پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں جناب خان عبدالقیوم خان صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع نارووال، مرزا محمد اسلام جنرل سیکٹری پاکستان عوامی تحریک ضلع نارووال، فیصل رفیق صاحب PAT، آفتاب احمد سیالوی صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ، غلام سرور قادری ناظم تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ، پروفیسر علامہ محمد شفیق صدر منہاج القرآن علماء کونسل شکرگڑھ، تسلیم مصطفو ی صدر منہاج ویمن لیگ شکرگڑھ، طاہر فرید مصطفوی سٹوڈنس موومنٹ شکرگڑھ ورکرز کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک شکرگڑھ کی تنظیم نو کی گئی اور نئے نامزد عہدیداران سے بشیر خان لودہی نے حلف لیا۔ علاوہ ازیں تقریب میں11 مئی کے دھرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، کمیٹیا ں تشکیل دی گیں اور دھرنے کو کامیاب بنانے کے لیے تمام فورمز کو اہداف دے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top