حکومت ہاتھوں سے مصلحت کے دستانے اتارنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔
حکومت ہاتھوں سے مصلحت کے دستانے اتارنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پشاور متنی بازار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ انتہا پسندی کی آگ میں جل رہا ہے اور اسکے خاتمے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ حکومت ہاتھوں سے مصلحت کے دستانے اتارنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

انھوں نے شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اورزخمی ہونے والوں کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top