کرپٹ، ظالمانہ اور غریب دشمن نظام کے خلاف ایبٹ آباد میں اجتجاجی ریلی

کرپٹ، ظالمانہ اور غریب دشمن نظام کے خلاف ایبٹ آباد میں عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ شدید بارش کے باوجود میرپور کالا پل تا ایم سی بی چوک ایبٹ آباد تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے کی۔ ریلی میں مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ رفیق صدیقی کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخواہ کے صدر خالد محمود درانی، جنرل سیکرٹری راجہ وقار احمد، امیر تحریک منہاج القرآن خیبرپختونخواہ مشتاق علی خان سہروردی، نگران ہزارہ ڈویژن محمد ارشد نے شرکت کی۔

ریلی مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی ایبٹ آباد کے صدر بازار سے ایم سی بی چوک پہنچی۔ واضح رہے اتنی بڑی ریلی کے گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی اور بازار کھلے رہے۔ ریلی کے شرکاء نے کرپٹ اور غریب دشمن نظام کے خلاف نعرووں والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

احتجاجی ریلی میں کثیر تعداد میں طلبہ اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی سے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے الیکشن کمیشن کی ملی بھگت اور کرپٹ نظام کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا۔ ان کے علاوہ ہزارہ حریت محاذ کے مرکزی صدر نصیر خان جدون نے بھی ریلی سے خطاب میں کہا کہ ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے 11 مئی کو پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ دھرنوں میں بھرپور شرکت کریں گے۔

ریلی سے رفیقی صدیقی، مشتاق علی خان سہروردی، مظہر خیال، خضر حیات اور جاوید قادری نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں ریلی کے شرکاء نے شہدائے ہزارہ کی شہادت گاہ پر پھول چڑھائے۔

رپورٹ و تصویر محمد الیاس اعوان (انفارمیشن سیکرٹری تحصیل حویلیاں)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top