فیصل آباد: صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران کا تعزیتی اجلاس

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے عہدیداران کا تعزیتی اجلاس ضلعی آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حاجی فضل کریم کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں امیر تحریک سید ہدایت رسول قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی مذہبی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم پاکستانی سیاست میں مدبرانہ کردار کے حامل تھے۔ صاحبزادہ فضل کریم محب وطن مذہبی رہنما تھے۔

اجلاس میں ضلعی ناظم انجینئر رفیق نجم، میاں عبدالقادر، رانا طاہر سلیم، میاں کاشف محمود، رانا غضنفر علی، علامہ غلام مرتضی، علامہ عزیزالحسن اعوان، اللہ رکھا نعیم، حاجی امین القادری نے مرحوم کی وفات کو حاجی فضل کریم کی فیملی اور انکی جماعت کے لئے عظیم صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر اور یہ صدمہ برادشت کرنے کی ہمت دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top