سپین : منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی سہ ماہی کلاس کا آغاز

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی نئی سہ ماہی کلاس کا باقاعدہ آغاز 2 اپریل 2013 کو ہوا، جب کہ یکم اپریل کو کلاس میں داخلہ کے خواہش مند طلباء کو کلاس کے قوائد و ضوابط کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

2 اپریل کی شام 9 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سے منسلک لائبریری میں کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی نے پروجیکٹر سکرین پر کلاس کے قوائد و ضوابط کی تفصیلات بتائیں جس کے بعد کلاس میں پڑھنے کے خواہش مند امیدواروں میں سے شرائط اور قوائد و ضوابط پر پورا اُترنے والے صرف 26 طلباء کا داخلہ کیا گیا۔ اس موقع پر نوید احمد اندلسی نے طلباء کو بتایا کہ اس کلاس کی انفرادیت یہ ہے کہ یہاں سپانش زبان اُردو زبان کے ذریعے سکھائی جاتی ہے اور گرامر کے ساتھ لکھنا، پڑھنا اور بولنا سیکھنے کے لیے سرکاری سطح پر منظور شدہ نصابی کتب کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کلاس میں مختلف مذہبی، علمی، سیاسی، فلاحی اور سائنسی موضوعات پر معلوماتِ عامہ بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

داخلہ کی تقریب میں سابقہ کلاسوں کے طلباء حاجی محمد افضل، راحیل اکرم (ایڈووکیٹ) اور علی احمد نے نوید احمد اندلسی کی معاونت کی اور نئے آنے والے طلباء کا استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں 3 ماہ کی مفت کلاس سے خوب مستفید ہونے کی تلقین کی۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top