لاہور: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کی بیساکھی میلہ کے موقع پر سکھ یاتریوں کے وفد سے ملاقات

بیساکھی کے میلے میں دنیا بھر سے آئے ہوئے تین ہزار سے زاہد سکھ یاتریوں کے اعزاز میں شاہی قلعہ لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دیال سنگھ ریسرچ اینڈ کلچر فورم کی جانب سے سکھ مذہب کے تاریخی وزٹ کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سید مخدوم احمد محمود تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل و ممبر متروکہ املاک بورڈ حکومت پاکستان، سیکرٹری شرائنز خالد علی، سردار منموہن سنگھ خالصہ، چیئرمین ورلڈ سکھ مسلم فیڈریشن یو کے، ڈاکٹر شفاقت علی قادری، سید اظہر عباس ڈپٹی سیکرٹری، اظہر نذیر سلہری ڈپٹی سیکرٹری اور سید فائز علی، بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے گروپ لیڈر سردار بلوندر سنگھ جھپال چیئرمین کھالڑہ مشن انڈیا، ڈاکٹر سورن سنگھ، سردار شام سنگھ، صدر پاکستان سکھ گردوارہ پر بندھک کمیٹی وغیرہ شامل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تاریخ کے تناطر میں سکھ مسلم دوستی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سکھ مسلم بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط کرنے کا عہدکیا۔ تقریب کے اختتام پر شاہی قلعہ کے شیش محل میں سکھ دور حکومت کے قیمتی اور نایاب نوادرات کی نمائش بھی دکھائی گئی۔

اس موقع پر سکھ یاتریوں نے سہیل احمد رضا ممبر بورٹ متروکہ وقف املاک حکومت پاکستان سے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف ممالک سے آئے سکھوں کے وفود نے بھی ان سے ملاقات کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top