پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کا دورہ کراچی

شاہی سید اور ایم کیو ایم کے قائدین سے الگ الگ ملاقات
دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت
دہشت گردی کے واقعات کا ایک خاص سمت میں جھکائو تشویش ناک ہے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے گذشتہ روز مردان ہائوس کراچی میں اے این پی کے رہنماء شاہی سید اور نائن زیرو میں ایم کیو ایم کے رہنمائوں وسیم آفتاب، کنور خالدیونس اور رابطہ کمیٹی کے ممبران سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے کیلئے دعائے مغفرت اور اظہار افسوس کیا۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے بزدلانہ اور سفاکانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کسی شے کا وجود نہیں۔ دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ دار عدل و انصاف کی فراہمی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ادارے اور الیکشن کمیشن ہے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کا ایک خاص سمت میں جھکائو تشویش ناک ہے اور یہ ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوئی پالیسی نہیں ہے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے دندنا رہے ہیں۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ کرپٹ نظام کے تحت الیکشن کا انعقاد ملک کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے کے مترادف ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top