پاکستان عوامی تحریک سرگودھا کا ضلعی ورکرز کنونشن اتوار شام 6:00 بجے ہو گا

پاکستان عوامی تحریک سرگودھا کا ضلعی ورکرز کنونشن اتوار شام 6:00 بجے سرگودھا میں منعقد ہو گا۔ جس میں براہ راست ویڈیو خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری فرمائیں گے۔ اور دھرنا کے حوالے سے انتہائی اہم ہدایات دیں گے۔ محمد عمران ملک جنرل سیکرٹری PAT ضلع سرگودھا نے بتایا کہ 11مئی کو ہونے والے پر امن دھرنا کے حوالے سے سارے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ اور انشاء اللہ 11مئی کو دیگر اضلاع کی طرح سرگودھا کے شاہین بھی کمپنی باغ دھرنے میں شامل ہو کر موجودہ کرپٹ غاصبانہ نظام کے خلاف اعلان بغاوت کریں گے۔ اور اس کرپٹ انتخابی نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کا آغاز کریں گے۔ پاکستانی اور عالمی میڈیا دیکھے گا کہ پاکستانی عوام اب اس فرسودہ نظام کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top