تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن لودہراں کے نگران علامہ فیاض بشیر قادری مہمان خصوصی تھے جبکہ اجلاس کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد نے کی۔ اجلاس میں راؤ محمد اسحاق خان، چوہدری عبد الغفار سنبل، رانا محمد ظاہرالقادری، ملک سلطان آرائیں، پیر سید نورالحسن شاہ ایڈووکیٹ، ظفر آفتاب بھٹی، فوجی ظہور حسین، ملک عمر فاروق، ارشد علی مرزا، خواجہ محمد احمد قادری، ملک کامران تاج، ملک فاروق حسین، زاہد احمد اور محمد عامر نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر قائدین نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی بقاء اسی میں ہے کہ انتخاب کا بائیکاٹ کیا جائے، قوم کا بچہ بچہ ظالمانہ نظام انتخاب سے بغاوت کرے۔ صدر ملک حماد اسلم نے اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو حقیقی قیادت کا تصور دیا۔ افسوس قومی ادارے، غریب دشمن سوچ کے طرف دار نظر آ رہے ہیں جس طرح سے آئین کی شق 62 ,63 کا مذاق اڑایا گیا، اس سے الیکشن کمیشن کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ 11 مئی کو پوری قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز پر دھرنا دے گی اور اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top