ڈیرہ غازی خان: کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی ریلی

پاکستان عوامی تحریک ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام پاکستان میں موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان چوروں اور لٹیروں کی سیاست کی مسترد کرتے ہیں اور اس کرپٹ نظام کے خلاف ہیں جس میں غریب کے لئے روٹی نہیں، مکان نہیں، بجلی نہیں، گیس نہیں، غریب کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور ان کرپٹ عناصر کی عیاشیاں عروج پر ہیں۔ الیکشن میں وہی کرپٹ عناصر پھر پارٹیاں بدل کر سامنے آ رہے ہیں الیکشن کمیشن نے اُنہی چوروں لٹیروں کو دودھ میں نہلا کر پاک صاف قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم ایسے غیر آئنیی الیکشن کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے، اور ایسے انتخابی ڈرامے کو نہیں مانتے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top