11 مئی کو دھرنا دے کر پوری قوم خیبر تا کراچی کرپٹ نظام کے خلاف آواز بلند کرے گی: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 03 مئی 2013ء

پاکستان میں غربت، لاقانونیت، جہالت، کرپشن، دہشت گردی اور قتل وغارت گری کے ذمہ دار سیاسی لیڈر ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت، لاقانونیت، جہالت، کرپشن، دہشت گردی اور قتل وغارت گری کے ذمہ دار سیاسی لیڈر، قومی ادارے اور اخباروں میں شہ سرخیاں لگوانے کے شوقین بھی ہیں، ایک ملی بھگت ہے، سب مل بانٹ کر کھاتے ہیں اور عوام کو وعدوں اورقسموں کے شربت پلا کر ہر مرتبہ اگلے پانچ سال کے لئے بے وقوف بنایاجاتاہے۔

اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لندن ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ ہونے جارہا ہے کہ 11 مئی کو الیکشن والے دن دھرنے دے کر خیبر تا کراچی اور لاہور سے کوئٹہ تک پوری قوم اس نظام کے خلاف آواز بلند کرے گی جس میں قومی خزانہ لوٹ کر کھا جانے والے اور عدلیہ سے جن کی گرفتاری کے احکامات آنے پر عدلیہ پر پتھر برسانے والوں سمیت سب کوالیکشن کمیشن نے مکروفریب اور قانونی دھاندلی سے سپرفٹ کاسرٹیفیکیٹ دے کر اہل قراردے دیا ہے اور اب یہ سب لوگ ملک لوٹنے کے لئے دنوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ جس مک مکا کے انہوں نے18 کروڑ عوام کے سامنے پردے اٹھائے تھے اس معاہدے پر دستخط کر کے سب بد دیانت آپس میں مل گئے ۔

اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری 4 مئی کو برمنگھم میں(پاکستان اور حقیقی جمہوریت) کے موضوع پر براہ راست خطاب کریں گے جس میں یورپ اور برطانیہ میں مقیم ہزاروں تارکین وطن پاکستانی شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top