ایران: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تہران کانفرنس میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ایران کا تین روزہ دورہ کیا، منہاج القرآن کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز سہیل احمد رضا بھی آپ کے ساتھ تھے۔ ایران کا یہ سرکاری دورہ 29، 30 اپریل اور یکم مئی 2013ء تک تین روز پر مشتمل تھا۔ ایران کے مشیر برائے مذہبی امور، سابق وزیرخارجہ اور "مجمعہ العالمیہ لصحوتہ الاسلامیہ" کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولائتی کی دعوت پر ایرانی حکومت کی طرف سے "World Assembly of Islamic Awakening" نے آپ کو سرکاری طور پر مدعو کیا تھا۔

تہران آمد اور استقبال

مورخہ 28 اپریل کو تہران ائیرپورٹ پر ڈاکٹر علی نجفی کی قیادت میں "World Assembly of Islamic Awakening" کے اعلیٰ عہدیداران کے وفد نے استقبال کیا اور معزز مہمانوں کو گلدستے پیشے کیے۔ جس کے بعد تہران میں مقامی فائیو اسٹار ہوٹل "پارسیان استقلال" لے جایا گیا۔

29 اپریل کو تہران کے سرکاری کانفرنس ہال میں "Islamic Scholars and Islamic Awakening" کانفرنس منعقد ہوئی۔ ایرانی حکومت نے دنیا میں اسلامی ممالک کے بدلتے سیاسی حالات اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں اس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔ جس جس میں دنیا بھر سے 70 ممالک کے 700 مندوبین شریک ہوئے۔ کانفرنس میں پاکستان کا چھ رکنی وفد بھی شامل تھا۔

کانفرنس کا افتتاحی سیشن

29 اپریل 2013ء کو ورلڈ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ افتتاحی سیشن میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ جس میں انہوں نے کانفرنس کے تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہوئے امت مسلمہ کی وحدت کے حوالے سے گفتگو کی۔

کانفرنس کا دوسرا سیشن

افتتاحی سیشن کے بعد کانفرنس کے تمام شرکاء کو چار بلاکس میں تقسیم کر دیا گیا، جنہیں گفتگو اور اظہار خیال کے لیے الگ الگ موضوعات دیئے گئے۔ کانفرنس کے اس حصہ میں مختلف ممالک کے اسکالرز، محققین اور اسلامی تحریکوں کے سربراہان شامل تھے۔ جنہوں نے منتخب موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو "اتحاد امت اور فرقہ واریت کے اسباب" کا موضوع دیا گیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے عالمی تناظر میں امت مسلمہ کی زبوں حالی، اس سے نکلنے کا ممکنہ راستے، عالم اسلام کے بہتر مستقبل کے لیے مکمل مربوط لائحہ عمل اور حل پیش کیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں عالم اسلام پرعلم، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے حصول اور فروغ پر بھی زور دیا۔ اس سیشن میں کانفرنس کے دیگر شرکاء نے بھی اظہار خیال کیا، جس میں مقررین نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تقریر کو بہت سراہا۔

کانفرنس کا آخری سیشن

30 اپریل 2013ء کوایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ورلڈ کانفرنس کے اختتامی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے مندوبین سے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، مسائل اور اسلام دشمن طاقتوں کی پالیسیوں پر کھل کر اظہار خیال کیا اور مسلم امہ کے متحدہ بلاک بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ایرانی صدر سے ملاقات

کانفرنس کے تیسرے اور اختتامی سیشن میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خصوصی ملاقات ہوئی۔ جس میں کانفرنس کی غرض و غایت کے تناظر میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس ملاقات میں ایرانی صدر نے دل چسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے انہماک سے ڈاکٹر حسین محی الدین کی گفتگو کو سنا۔

سہیل احمد رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات

ایرانی صدر کے خطاب کے بعد منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے بھی ان سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کا تفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے ایرانی صدر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شہرہ آفاق تصنیف دہشت گردی کے خلاف فتوی پیش کیا۔ جسے انہوں نے بہت پسند کیا۔

ایرانی میڈیا کو انٹرویوز

ڈاکٹر حسین محی الدین نے کانفرنس کے اختتامی سیشن کے بعد ایرانی میڈیا کو انٹرویوز دیئے۔ جس میں سرکاری میڈیا "ریڈیو تہران" اور سرکاری ٹی وی چینل سمیت مختلف نجی ٹی وی چینلز بھی شامل ہے۔ ان انٹرویوز میں آپ نے کانفرنس کے علاوہ امت مسلمہ کو درپیش معاشی چیلنجز اور ان پر قابو پانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

Economic Cooperation Organization کا دورہ

یکم مئی 2013ء کو ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور سہیل احمد رضا نے دیگر مندوبین کے ساتھ تہران میں (ECO (Economic Cooperation Organization کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس وزٹ کے دوران آپ نے ECO کے مختلف شعبہ جات میں گہری دل چسپی کا مظاہرہ کیا۔ ECO خطے میں دس ممالک کی معاشی تنظیم اور پاکستان بھی اس کا رکن ہے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا دورہ ایران یکم مئی 2013ء کو ختم ہوا، اس روز حکومتی وفد کے اہلکاروں نے تہران ائیرپورٹ پر آپ کو پاکستان کے لیے رخصت کیا اور 2 مئی کو آپ لاہور واپس پہنچے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top