ڈاکٹر طاہرالقادری آج برمنگھم میں پاکستان اور حقیقی جمہوریت کانفرنس سے خطاب کریں گے

مورخہ: 04 مئی 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام "پاکستان اور حقیقی جمہوریت کانفرنس" آج مورخہ 4 مئی نیو بنگلے ہال برمنگھم میں منعقد ہو رہی ہے، جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ کانفرنس برطانوی وقت کے مطابق دن 1بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے منعقد ہو جسے چینل C92.TV کے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست پیش کیا جائے گا۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے یورپین ممالک سے سینکڑوں مرد و خواتین برمنگھم پہنچ چکے ہیں جبکہ برطانیہ کے مختلف شہروں سے ہزاروں پاکستانی آج برمنگھم پہنچیں گے۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top