ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کراچی بم دھماکوں کی شدید ترین مذمت

مورخہ: 04 مئی 2013ء

دہشت گردی کے فتنے کو کچلنے کیلئے نہ ہی ریاستی عزم دکھائی دیتا ہے اور نہ پلاننگ

پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ انسانی جانوں کا ضیاع اب بھی ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ ہے۔ مگر افسوس دہشت گردی کے فتنے کو کچلنے کیلئے نہ ہی ریاستی عزم دکھائی دیتا ہے اور نہ پلاننگ۔ نام نہاد جمہوری نظام انتخاب معاشرے کو خون میں نہلانے کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ٹھوس قانون سازی پارلیمنٹ کی ذمہ داری تھی مگر کرپٹ نظام کے تحت تشکیل پانیوالی سابق پارلیمنٹ 5 سال میں دہشت گردی کے خلاف ایک بھی قانون منظور نہیں کر سکی۔ وقت آ گیا ہے کہ عوام موجودہ نظام انتخاب کو مکمل مسترد کر کے حقیقی جمہوریت قائم کریں۔ دہشت گردی کے ناسور سے نجات پانے کا بس یہی راستہ ہے۔ انہوں نے ہلاک ہونیوالے کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top