صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا دورہ سیالکوٹ

مورخہ: 04 مئی 2013ء

مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی 4 مئی 2013 سیالکوٹ پریس کلب میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کرپٹ نظام کے اندر ہونے والے الیکشن کسی بھی طرح شفاف نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ غیر آئینی الیکشن کمیشن کے زیراہتمام کرپشن پر مبنی الیکشن کسی بھی قسم کی مثبت تبدیلی کی بجائے خطرناک الیکشن ہونگے، دہشت گردی کو بڑھانے کیلئے اور ملک میں مزید افرا تفری بڑھانے کیلئے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ انتحابات کے نام پر ایک گھناؤنا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے جس کی پاکستان عوامی تحریک برملا مخالفت کرتے ہوئے عملی طور پر اس ڈرامے کے خلاف پورے ملک میں 300 سے زائد مقامات پر دھرنوں کا اہتمام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو یہ بتلا دینا چاہتے ہیں کہ انتحابات کے نام پر ملک توڑنے کی طرف ایک بہت بڑی سازش کی جارہی ہے، 11 مئی والے دن عوام دھرنوں میں شامل ہو کر اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کے اندر رہ کر انتحابات کرانے سے ملک میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ دوبارہ وہی چور ڈاکو، ٹیکس چور اور قومی دولت لوٹنے والے، قوم کے مجرم دوبارہ قابض ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62 اور 63 جس کو سکروٹنی کے نام پر تماشا بنایا گیا، آئین کی تضحیک کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے چوروں، ڈاکؤوں کو اس میں نہلا دہلا کر، پاک صاف کر کے متقی ہونے کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں آپ کس بات کی تبدیلی کو امید رکھ کر الیکشن میں اپنا ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں؟ جو تبدیلی کا لفظ استعمال کرکے تبدیلی لانے کیلئے اس کرپٹ انتحابی نظام کے ذریعے الیکشن لڑ رہے ہیں وہ 11 مئی کی شام ہی دھاندلی کا ڈنڈھورا پیٹنا شروع کردیں گے۔

ڈاکٹر عباسی نے کہا کہ ہم انتحابات کے مخالف نہیں ہیں بلکہ ہم تو اس کرپٹ نظام کی تبدیلی کے بعد الیکشن کروا کر حکومت بنانے کے حق میں ہیں کہ جب تک یہ کرپٹ نطام ٹھیک نہیں ہو گا آپ ایک ہزار الیکشن بھی کروا لیں تبدیلی نہیں آئے گی کبھی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ آپ 11 مئی کو دھرنوں میں شامل ہو کر اس کرپٹ نظام انتحاب کے خلاف ضرور آواز بلند کریں۔

آخر میں مختلف صحافیو ں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اپنے موقف کو نہائت ہی احس انداز میں پیش کیا جس پر صحافیوں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکے مشن کی تائید کی۔

اس موقع پر مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ عفنان بابر (کوآرڈینٹر منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع سیالکوٹ)، ظہیر احمد نقشبندی کوآرڈینٹر پاکستان عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ، محمد سلیم بٹ امیر تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ، حاجی سرفراز احمد چوہدری ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک، مفتی ڈاکٹر نجیب احمد ہاشمی ضلعی صدر منہاج القرآن علماء کونسل سیالکوٹ، جناب راشد محمود باجوہ صدر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ، میاں محمد رضا صدر پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ کی چاروں تحصیلی تنظیمات کے صدور نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے آخر میں سیالکوٹ کی جملہ تنظیمات کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے 11 مئی کے دھرنے کے حوالے سے مختلف امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں اور دھرنے کی کوریج c92.tv پر شائع کروانے کے لیے محمد عرفان الحق اور حافظ احتشام محمود ملک کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top