پاکستان عوامی تحریک کے پرامن دھرنے نظام انتخاب کیخلاف اہم سنگ میل ثابت ہوئے ہیں۔ رحیق احمد عباسی

مورخہ: 14 مئی 2013ء

عوام ڈاکٹر طاہر القادری کے حقیقی تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھ ملتے جا رہے ہیں
وہ دن دور نہیں جب عوام اور انکے حقوق کے درمیان فاصلہ ختم ہو جائیگا
کا رکنان کو دھرنوں کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں
ڈاکٹر رحیق عباسی کی مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب ،سندھ اور خیبر پختونخواہ کے کارکنان سے گفتگو

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ 11مئی کو عوام دشمن نظام انتخاب کیخلاف پورے ملکی میں پاکستان عوامی تحریک کے پرامن دھرنے اہم سنگ میل ثابت ہوئے ہیں اور ان دھرنوں نے ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ موجودہ فرسودہ نظام کے تحت ہونے والے الیکشنوں کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے کامیاب اور تاریخی احتجاجی دھرنے پاکستان عوامی تحریک کے موقف کے حق میں عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان او پوری قوم کو 11 مئی کے دھرنوں کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے کارکنان سے گفتگو کر رہے تھے۔ جبکہ اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور، بشارت عزیز جسپال، فیاض وڑائچ، جواد حامد اور ساجد بھٹی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ عوام ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلابی اور حقیقی تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھ ملتے جا رہے ہیں اور یقینا وہ دن دور نہیں جب عوام اور انکے حقوق کے درمیان فاصلہ ختم ہو جائیگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top