منہاج یورپین کونسل کا اجلاس 2 جون کو اوسلو (ناروے) میں منعقد ہو گا

مورخہ: 02 جون 2013ء

بارسلونا (نوید احمد اندلسی) منہاج یورپین کونسل کا اہم اجلاس 2 جون 2013ء کو ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں منعقد ہو گا جس میں یورپ بھر سے منہاج یورپین کونسل کے ایگزیکٹو ممبران اور ملکی تنظیمات کے صدور و ناظمین شرکت کریں گے، اجلاس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ کریں گے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران یورپ بھر سے جمعہ اور ہفتہ کو اوسلو (ناروے) پہنچیں گے اور اتوار کو اجلاس میں شرکت کریں گے اس اجلاس میں منہاج القرآن یورپین کونسل میں شامل 13 ممالک کی ملکی تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آئندہ سال کے لیے دینی و مذہبی اور علمی و تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ویلفیئر Welfare اور پیس اینڈ انٹی گریشن Peace and Integration کے شعبہ جات کے حوالے سے منصوبہ بندی بھی کی جائے گی۔ اجلاس میں MEC کے امیر علامہ حسن میر قادری (ناروے)، نائب امراء علامہ نور احمد نور (ناروے)، علامہ عبدالستار سراج (ڈنمارک)، سیکرٹری جنرل بلال اوپل (ڈنمارک)، جوائنٹ سیکرٹری چن نصیب (ہالینڈ)، نائب صدور محمد اقبال وڑائچ (اٹلی) اور صوفی محمد اشرف کھوکھر (اٹلی)، ناظم ویلفیئر علامہ اقبال اعظم منہاجین (فرانس)، سیکرٹری میڈیا نوید احمد اندلسی (سپین)، کوارڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ یورپ عمر مرزا (ہالینڈ)، سید محمد جمیل شاہ (یونان) اور منہاج یورپین کونسل کی ملکی تنظیمات کے صدر اور سیکرٹری جنرل شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top