منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی عظیم الشان محفل نعت کے انعقاد پر مبارک بادوں کا سلسلہ جاری
بارسلونا (نوید اندلسی) منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) کے زیراہتمام 25 مئی 2013 کو منعقد ہونے والی سپین کی تاریخ کی پہلی اور یورپ کی سب سے بڑی محفل نعت کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے تاہم سپین اور دنیا بھر سے منہاج القرآن سپین کے قائدین کو مبارک بادیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ، سنیئر نائب صدر ظل حسن قادری، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، صدر منہاج القرآن اوسپتالیت حاجی زاہد اختر زاہدی اور صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری کو تحریک منہاج القرآن کے ممبران کی طرف سے مختلف یورپین ممالک سے کامیاب اور تاریخی محفل نعت کے انعقاد پر مبارک باد کے پیغامات ٹیلیفون، SMS، ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے تسلسل کے ساتھ موصول ہو رہے ہیں۔ منہاج القرآن کے Facebook پر بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اور سپین کے دیگر شہروں سے عوام الناس اور خصوصی طور پر پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے منہاج القرآن اوسپتالیت کی انتظامیہ کو شاندار محفل نعت کے انعقاد پر مبادک باد یں دی جا رہی ہیں۔
اس سلسلہ میں پاکستانی کمیونٹی بارسلونا کے معززین نے منہاج القرآن سپین کے رہنما محمد اقبال چوہدری اور حاجی زاہد اختر زاہدی سے ملاقات کی اور انہیں شاندار اور تاریخی محفل نعت کے انعقاد پر مبادک باد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انتہائی منظم انتظامات کی تعریف کی اور محفل نعت کو سالانہ بنیادوں پر جاری رکھنے کی تجویز بھی دی، ان معززین میں سنیئر صحافی اور ممبر نیشنل کونسل سوشلسٹ پارٹی حافظ عبدالرزاق صادق، ڈائریکٹر ریڈیو پاکسلونا راجہ محمد شفیق کیانی، ہم وطن کے ڈائریکٹر اور سنیئر صحافی جاوید مغل، ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت میاں محمد آصف، قاری عبدالرحمان اور دیگر شامل ہیں۔ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ 25 مئی 2013 کو ہونے والی محفل نعت میں عالمی شہرت کے حامل نعت خوانوں صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، قاری شاہد محمود قادری، شہباز قمر فریدی اور الحاج محمد یوسف میمن نے شرکت کی اور محفل کے بعد اپنے تاثرات میں اوسپتالیت میں ہونے والی محفل کو یورپ کی سب سے بڑی محفل نعت قرار دیا اور منتظمین کو خصوصی مبادک باد دی۔
تبصرہ