سعودی عرب میں مقیم 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے۔ رحیق احمد عباسی

مورخہ: 03 جون 2013ء

نو منتخب سعودیہ دوست حکومت کا یہ پہلا امتحان ہے کہ وہ ان پاکستانیوں کو بے روزگار ہونے سے بچائے

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ تارکین وطن ملک کے حالات پر بہت دکھی اور دل گرفتہ ہیں۔ وہ ملک کومعاشی اور سیاسی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں مگر حالات انکی خواہشات کے بالکل بر عکس ہیں۔ عوام دشمن نظام انتخاب، قتل و غارت گری، کرپشن اور دہشت گردی کے تسلسل نے انہیں پریشان کر رکھا ہے۔ سعودی عرب میں مزدوری کرنیوالے 50 ہزار سے زائد پاکستانی جنہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کیلئے اپنا خون پسینہ ایک کیا کو اس وقت سعودی حکومت کی جانب سے بنائے جانیوالے نئے لیبر قوانین کی وجہ سے مشکل ترین حالات کا سامنا ہے۔ سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے۔ پاکستان کی نومنتخب سعودیہ دوست حکومت کا یہ پہلا امتحان ہے کہ وہ ان پاکستانیوں کو بے روزگار ہونے سے بچانے کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوبئی، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات سے آئے پاکستانیوں کے مختلف وفود سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ اس موقع پرتحریک منہاج القرآن کے ناظم امور خارجہ جی ایم ملک بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ قوموں کی نمائندگی مزدور طبقہ کرتا ہے اس وقت سعودی عرب میں کام کرنیوالے 50 ہزار مزدوری کرنیوالے پاکستانیوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ پاکستانی حکومت اور سفارتخانہ اس مشکل صورتحال میں خاموش تماشائی بننے کی بجائے موثر کردار ادا کرے تا کہ غریب اور محنت کش طبقہ کا معاشی قتل نہ ہو سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top