پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمینار 11 جون کو ہو گا
پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ اہم بین الا قوامی اور ملکی ایشوز پر عوام کی بروقت رہنمائی دینے کا فریضہ انجام دیا ہے اور ملک کے بہترین دماغوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے مسائل کا قابل عمل حل قوم کے سامنے رکھا ہے۔ حکومت بجٹ 2012-13 پیش کرنے کی تیاریوں میں ہے۔ وطن عزیز کے کروڑوں عوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔
ان حالات میں پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 11 جون 2013 بروز منگل بوقت 11 بجے دوپہر مرکزی سکرٹریٹ 365۔ایم ماڈل ٹاؤن لاہورمیں پری بجٹ سیمینار ہو گا جس میں ملک کے نامور معیشت دان، دانشور، سیاستدان اور صحافی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، لاقانونیت اور مایوسی کے خاتمہ کیلئے تجاویز دیں گے۔
تبصرہ