بلوچستان: کوئٹہ اور سبی میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاس

مورخہ: 27 مئی 2013ء

بلوچستان: نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ملک بھر میں بنیادی دینی تعلیمات کے مختلف کورسز جاری ہیں۔ ان کورسز کے فروغ کےلیے بلوچستان کادورہ کیاگیا اور 27 مئی 2013 کو کوئٹہ اور بعد ازاں سبی میں آئیں دین سیکھیں کورس کا مکمل تعارف کروایا گیا۔

تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے مختلف جگہوں پر تعارفی کلاسز کا اہتمام کیا جن میں صوبائی امیر تحریک صاحبزادہ سمیع اللہ جان نقشبندی، صوبائی نائب امیر محمد امین رانا، ناظم تحریک منہاج القرآن کوئٹہ محمد صفدر نے ان کلاسز کا اجراء کروایا اور مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم اور مرکزی ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے ان تعارفی کلاسز کا دورہ کیا اور آئیں دین سیکھیں کورس کا تعارف بھی کروایا نیز تنظیمی کارکردگی کی رپورٹ بھی لی گئی۔

کوئٹہ میں میٹنگ کے دوران کارکنان نے بھرپور مطالبہ کیا کہ یہ تربیتی کورسز ہمارے ہاں بھی کروائےجائیں جس کے لیے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ نے انہیں اعتماد میں لیا اور کہا کہ ان شاء اللہ جون سے ہم پورے صوبہ بلوچستان میں ان کورسز کا اجراء کریں گے۔


تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top