پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے زیر اہتمام عزم انقلاب کانفرنس 16 جون کو ہوگی، مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی خصوصی شرکت کریں گے: غلام علی خان

مورخہ: 11 جون 2013ء

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے زیر اہتمام عزم انقلاب کانفرنس 16 جون کو ہوگی
عوامی تحریک کی آئندہ کی انقلابی پالیسی کااعلان کیاجائے گا: غلام علی خان

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان کے مطابق پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے زیر اہتمام عزم انقلاب کانفرنس 16 جون کو منعقد ہوگی، جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کریں گے۔ اس کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

کانفرنس کا مقصد عوامی تحریک کے سفرانقلاب کے پیغام کو عوام تک پہنچانا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی خصوصی خطاب کریں گے اور عوامی تحریک کی آئندہ کی پالیسی سے آگاہ کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top