پاکستان عوامی تحریک حقیقی تبدیلی کے لئے کوشاں ہے: علامہ حیدر علوی

مورخہ: 11 جون 2013ء

عوام کو ریلیف دینے کے وعدے ہوا میں اڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک حقیقی تبدیلی کے لئے کوشاں ہے:علامہ حیدرعلوی

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے رہنما علامہ حیدرعلوی، تحریک اسلام کے مرکزی رہنما سید مقصود ہمدانی، نائب صدر عوامی تحریک راولپنڈی ملک طاہر جاوید اور میاں بابر حسین نے گزشتہ روز عوامی تحریک اسلام آباد میڈیا سیل کا دورہ کیا اور میڈیا سیل کے ممبران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر علامہ حیدر علوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک حقیقی تبدیلی کے لئے کوشاں ہے اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں ملک میں عوام کی خوشحالی اور ظلم کے خاتمے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، اور ملک میں کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے عوام کے شعور کو بیدار کیا جا رہا ہے اس مقصد کے لئے یونین کونسل سطح تک تنظیم سازی کاعمل جاری ہے اور حقیقی تبدیلی کے خواہش مندلوگ عوامی تحریک میں شامل ہورہے ہیں کیونکہ 11 مئی کو ہونے والے انتخابات میں عوام نے خصوصاً نوجوانوں کی بڑی تعداد نے تبدیلی کے نام پر ووٹ ڈالے لیکن ان کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام کے خاتمے تک تبدیلی نہیں آئے گی، ڈاکٹر طاہرالقادری کا وژن اور پروگرام پوری عوام کے سامنے آچکاہے، انہوں نے کرپٹ نظام کی حقیقت اور اس کے نتائج سے قوم کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top