منہاج القرآن برمنگھم (برطانیہ) کے رہنما محمد نصیر قادری سے اظہار تعزیت

مورخہ: 11 جون 2013ء

کراچی: منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم (برطانیہ) کے رہنما محمد نصیر قادری کی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں تھیں۔ کراچی میں محمد نصیر قادری کی رہائش گاہ پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں منہاج القرآن سندھ اور کراچی کے رہنماء ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف، علامہ نفیس قادری، اقبال بادریا، لطافت محمود،رفیق مذنی اور زاہد لطیف نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ نفیس قادری نے ماں کی شان اور فرائض پر گفتگو کی۔ آخر میں مرحومہ کے فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top